یونیورسٹی آف گجرات کے 4 ڈرائیوروں کی معطلی کے معاملہ پر گورنر پنجاب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف گجرات کے 4 ڈرائیورز کی معطلی کے معاملہ پر گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن طلب کر لیا ۔مسٹرجسٹس جواد حسن نے نواز اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی حکام من پسند لوگوں کو نوازنے میں لگی ہے۔ ذاتی رنجش کو لے کر ہمیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔فاضل عدالت دوبارہ نوکری پر بحالی کا حکم دے ۔فاضل عدالت نے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گورنر پنجاب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...