کراچی(آئی این پی)انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت عدالت نے مقدمہ میں مفرور ایم کیو ایم بانی الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کردئیے، ایم کیوایم پاکستان کے قمرمنصور ایم کیوایم لندن کے پروفیسر حسن ظفر، امجداللہ اور ساتھی اسحاق عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حسن ظفر عارف کی جیل میں بی کلاس سہولیات کی درخواست بھی منظور کرلی۔ ملزموں کیخلاف عزیزآباد پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں۔
اشتعال انگیز تقاریر کیس‘ الطاف‘ فاروق ستار و دیگر کے پھر وارنٹ جاری
Feb 24, 2017