سیہون دھماکہ، خودکش بمبار 3 سہولت کاروں کے ہمراہ دربار میں داخل ہوا ہسپتال میں ایک اور زخمی چل بسا

Feb 24, 2017

کراچی (این این آئی) درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق سیہون دھماکہ کرنے والا خودکش بمبار مزار میں اکیلا نہیں تھا۔ دو دروازوں سے داخل ہونے میں ناکامی پر 3 سہولت کار خودکش بمبار کی مدد کو آئے۔ پہلے سہولت کار داخل ہوئے، پھر خودکش بمبار اندر پہنچا۔ بمبار کے پھٹنے سے چند لمحے پہلے سہولت کار باہر نکل گئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سیہون دھماکے کا ایک اور زخمی محمد بخش سول ہسپتال کراچی میں دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں