پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے لاہور میں بم دھماکہ کی شدےدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پردلی رنج و غم ہوا اورہماری تمام تر ہمدردےاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیںانھوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی وےکجہتی کا اظہار کیااور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قےام اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو ےقےنی بنانے کےلئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ آفتاب شےرپاﺅ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انھوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے مزےد کہا کہ پوری قوم کی ہمدردےاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل داد رسی کےلئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔
حکومت ملک میں امن کے قےام کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،آفتاب شیرپاو
Feb 24, 2017