گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن نے لاہور دھماکے کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سستا بازار بند کروا کر سامان قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے عملہ تہہ بازاری نے لاہور دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گرجاکھ میں سستا بازار کو بند کروا کر دکانداروں کا سامان قبضے میں لے لیا۔