لاہور ہائیکورٹ بار نے کل ہونیوالے انتخابات کیلئے رینجرز کی سکیورٹی مانگ لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے 25 فروری کو ہونیوالے انتخابات کیلئے حکومت سے رینجرز کی سکیورٹی مانگ لی۔ ہائیکورٹ انتظامیہ کی طرف سے مراسلہ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔ شہر میں سانحہ چیئرنگ کراس اور ڈیفنس بم دھماکے کے بعد پیدا ہونیوالی سکیورٹی صورتحال پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ اور سکیورٹی حکام کے درمیان تین دن کی تفصیلی مشاورت کے بعد ہائیکورٹ انتظامیہ کی طرف سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ بار کے 25 فروری کو ہونیوالے انتخابات کیلئے رینجرز کی سکیورٹی مانگ لی گئی ہے۔ ہائیکورٹ انتظامیہ نے یہ مراسلہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد ووٹرز میں سے 8 ہزار کے قریب ووٹ کاسٹنگ کی توقع ہے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ حکومت 25 فروری کو رینجرز کی سکیورٹٰی فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...