لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ آج 502 میں سے 280 نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی ٹریننگ مکمل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے دیگر کا اگلے ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ حکومت نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کی جلد ہیلپ لائن کا اجراءکر دیا جائے گا۔ انہیں مہیا کردہ فنڈز بارے آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔جبکہ یونین کونسل میں وائس چیئرمینوں کا کلیدی کردار ہو گا۔ تمام یونین کونسلوں کو 13بلین روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے گئے ہیں جس سے ترقیاتی کاموں کو عروج کو فوری عر وج حاصل ہو گا۔بلدیاتی نمائندوں کو شہر ی و دیہی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کوکسی بھی مداخلت کے بغیر مقامی ضرورت کی بنیاد پر شفاف انداز میں فنڈز خرچ کرسکیں گے۔ جب عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا تو یقینا اسکے اثرات ملکی سطح پر بھی مرتب ہونگے۔
280 بلدیاتی نمائندوں کی ٹریننگ کا عمل مکمل کر لیا: منشاءاللہ بٹ
Feb 24, 2017