اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد بدتمیزی، بہتان تراشی کا طوفان آگیا،عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا، پی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا،نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہردورمیں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد بدتمیزی بہتان تراشی کا طوفان آ گیا۔ عمران خان نے الزامات لگانے کا محور نوازشریف پر مرکوز رکھا،نوازشریف نے کبھی قومی وقار اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا برداشت ،بات چیت اور مکالمہ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا۔عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا۔عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں۔عدالت کے فیصلوں پر تحفظات بھی ہوتے ہیں،عدالت کے فیصلوں کومن وعن تسلیم کرناچاہئے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہر دور میں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں، پانامہ کامقدمہ قانونی نکات پرنہیں،میڈیاپرلڑاگیا،مقدمہ سیاسی ہے اسے عدالت میں لڑاہی نہیں گیا۔انہوں نے کہا عدالت کومسلسل دباؤمیں لانے کی کوشش کی جاتی رہی۔پانامہ کیس کے مقدمے کا فیصلہ اب زیادہ دورکی بات نہیں۔دانیال عزیزنے کہا قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے۔ایک پٹیشنر نے کہا ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے پہلی دفعہ اعتراف کیا ہم عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا آج عدالت نے کہاکہ اخباری تراشے قابل سماعت نہیں ،سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
عمران مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالتے ہیں : سعدرفیق
Feb 24, 2017