دبئی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے شہری دبئی میں ایک شخص نے تلوار سے 2 پاکستانیوں کی انگیاں کاٹ دیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں 20 سالہ اماراتی طالبعلم کو اقدام قتل کے مقدمے کا سامنا ہے۔ استغاثہ کے ریکارڈ کے مطابق ملزم نے 4 جون 2016ء کو سڑک پر لڑائی کے دوران تلوار سے 2 پاکستانیوں پر حملہ کر دیا تھا۔ حملے میں دونوں افراد کے ہاتھ زخمی ہو گئے تھے جبکہ ایک کی خود کو بچانے کی کوشش کے دوران انگلی کٹ گئی تھی۔ پولیس نے بعدازاں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ عدالت 13 مارچ کو کیس کا فیصلہ جاری کرے گی۔