امریکہ: نئی سخت سفری پابندیوں کا حکم نامہ آئندہ ہفتے جاری ہو گا

Feb 24, 2017

واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ مخصوص ممالک سے امریکہ آنے والے والے افراد پر نئی سخت تر سفری پابندیوں کا اعلان اب آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے تھے کہ ان پابندیوں کا اعلان اسی ہفتے کر دیا جائے گا تاہم وائٹ ہاؤس حکام کا اب کہنا ہے کہ اس اعلان کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں جو معاملات اٹھائے گئے نئے حکم نامے میں انہیں حل کیا گیا ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری جان کیلی کا کہنا ہے کہ نیا حکم نامہ ’پہلے حکم نامے کا زیادہ منظم اور سخت تر ورژن‘ ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سفری پابندی دوبارہ لگائی گئی تو 'افراتفری' کا عالم دوبارہ شروع ہو جائے گا جو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اور دھچکا ہو گا۔

مزیدخبریں