پاکستان مےں دہشتگردی کےلئے افغانستان میں مزید 12 خودکش حملہ آوروں کی تےاری کا انکشاف

Feb 24, 2017

لاہور(نامہ نگار) پاکستان مےں دہشت گردی کےلئے افغانستان میں 12مزےد خودکش حملہ آور تیار بیٹھے ہیں جبکہ پولےس اور دےگر قانون نافذ کر نےوالے اداروں نے لاہور سے گر فتار سہولت کار انوارالحق سے ملنے والی معلومات کے بعد مزےد دہشت گردی کے واقعات روکنے اور گر فتارےوں کےلئے ٹےمےں تشکےل دےدےں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزےر قانون نے انکشا ف کےا کہ لاہور مےں ہونےوالی دہشت گردی کے بعد جو سہولت کار انوارالحق گر فتار ہو چکا ہے اس سے حاصل ہونےوالی معلومات کے مطابق جہاں سے دہشت گرد نے لاہور مےں آکر دہشت گردی کی ہے وہاں اسکے علاوہ 12مزےد خودکش حملہ آور بھی پاکستان مےں دہشت گردی کے لےے تےار ہےں ۔ ذرائع کے مطابق ان معلومات کے بعد پولےس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے مزےد واقعات کو روکنے کےلئے مختلف ٹےمےں تشکےل دےدی ہےں ۔

مزیدخبریں