اسلام آباد: فراڈ کیس میں ڈی جی نادرا طاہر اکرم کی درخواست ضمانت مسترد ، احاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد کے سینئر سول جج سےنٹرل نے فراڈ کےس مےں نامزد نادرا کے ڈائرےکٹر جنرل کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی ،ملزم کو اےف آئی اے نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلےا ہے ۔ جمعرات کے روز نےشنل ڈےٹا بےس رجسٹرےشن اتھارٹی ( نادرا) کے ڈائرےکٹرجنرل طاہر اکرم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے کی۔اےف آئی اے حکام نے عدالت کو بتاےا کہ ملزم کے خلاف نادرا کیلئے کرائے پر عمارت لےنے کے معاملے مےں فراڈ کا الزام ہے ملزم کی وجہ سے ادارے کو 3کروڑ 10لاکھ روپے نقصان ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف ٹھو س شوائد موجود ہےں لہٰذا فاضل عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دے۔ عدالت نے اےف آئی اے کی استد عا پر ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم طاہر اکرام پر 31.34 ملین کی خوردبرد کا الزام ہے۔ ملزم کو ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...