.بھارت میں داڑھی رکھنے پر مسلمان پولیس اہلکار کو کام سے روک دیا گیا

Feb 24, 2017

احمد آباد (آئی این پی )بھارتی شہر احمد آباد میں پولیس افسران نے داڑھی رکھنے پر مسلمان کانسٹیبل کو کام کرنے سے روک دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد ساجد صابر میاشیخ نے گزشتہ سال پولیس کو جوائن کیا جس کے بعد اسے پولیس ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا جہاں ابتدائی 9ماہ میں تو افسران نے داڑھی رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا مگر گزشتہ 3ماہ سے اس پرداڑھی منڈوانے کیلئے دبا ڈالا جا رہا ہے۔مسلمان پولیس کانسٹیبل کا کہنا تھا اس نے گزشتہ 8سال سے داڑھی رکھی ہوئی ہے اور پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد کسی نے اس پر اعتراض نہیں لگایا ، بھرتی کے وقت بھی داڑھی کو بنیاد نہیں بنایا گیا مگر اب اس حوالے سے شدید دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور نوکری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں