سٹیٹ بنک نے مختلف مصنوعات کی درآمد پر 100فیصد کیش مارجن عائد کردیا

Feb 24, 2017 | 19:43

ویب ڈیسک

(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962ء کے تحت تفویض کردہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے مخصوص صارفی اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط نافذ کر دی ہے۔ یہ ضوابطی اقدام منجملہ دیگر فوائد کے، ان اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرے گا، اور عام افراد پر اس کا واجبی اثر پڑے گا۔

100 فیصد کیش مارجن کی شرط ان اشیا کے لیے تجویز کی گئی ہےجیسے موٹر وہیکل (الگ الگ پرزوں کی شکل میں، اور مکمل ساختہ یونٹ، دونوں)، موبائل فون، سگریٹ، جیولری، بناؤ سنگھار کی اشیا، ذاتی استعمال کی اشیا، برقی اور گھریلو آلات، اسلحہ اور گولہ بارود وغیرہ شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ اس ضوابطی اقدام سے اُن اشیائے سرمایہ کی درآمد کے لیے گنجائش پیدا ہوگی جو نمو میں مددگار ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں