قرضوں کے اجراءمیں بنک کے فنڈز کا درست استعمال کیا جائے : محمد ایوب

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ ہیڈآفس ، محمد ایوب صدر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جملہ ہیڈ آف ڈویژن و زونل ہیڈ اس موقع پر موجود تھے۔ صدر بینک محمد ایوب نے بینک کی مالیاتی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور بینک کو درپیش چیلنجز کے بارے آگاہی دی۔ زونل ہیڈ نے بینک سٹاف کو درپیش روزمرہ امور کے دوران مسائل اور اپنے زون لیول پر ہونے والی کامیابیوں کے بارے بتایا۔ صدر بینک محمد ایوب نے ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ اجراءقرضہ جات میں بینک کے فنڈز وسائل کا درست استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک ڈیپازٹ میں اضافہ اور بینک کی ظاہری حالت اور ماحول بہتر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...