لاہور (خصوصی رپورٹر) اللہ تعالیٰ کا خوف اور نبی کریم کی اطاعات ہی اصلاح معاشرہ کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاﺅن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دولت، شہرت اور منصب کی حرص و ہوس نے حلال، حرام کی تمیز ختم کر دی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی انا، نمود و نمائش کے باعث ہم اخلاقی قدروں کو پامال کر کے رکھ دیا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ معمولات زندگی میں اسلامی احکامات کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ ذرائع آمدن، اخراجات اور وسائل میں جائز و ناجائز کے فرض کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعتدال پسندی اور امانت و دیانتد کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ ذرائع آمدن میں حلال و حرام کے بارے میں شعور بیدار کر کے کساد بازاری پر قابو پایا ج سکتا ہے اور معاشی ناہمواری کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں فلاح و بہبود تب ہی ممکن ہے جب ہر آدمی دیانتداری سے ذمہ داری پوری کرے گا۔