پلاک کلچرل فیسٹول میں مختلف شخصیات کو ”پرایڈ آف پنجاب“ ایوارڈ دئیے گئے

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ”پِلاک کلچرل فیسٹیول“ کے دوران عالمی یوم مادری زبان کے حوالے سے زبان، فن و ثقافت سے متعلق ممتاز شخصیات کو ”پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ“ جبکہ انہی شعبہ جات میں 2017ءکے دوران شائع ہونے والی بہترین کتب پر ”شفقت تنویر مرزا ایوارڈ“ دیئے گئے۔ شعبہ تحقیق میں ڈاکٹر شہباز ملک، نثری ادب میں ڈاکٹر حنیف چوہدری، شعری ادب میں ڈاکٹر شہزاد قیصر، پنجابی تنظیموں میں ”روزن“، مصوری میں ڈاکٹر اعجاز انور، فلم کے شعبہ میں بہار بیگم، مصطفی قریشی اور انجمن، ڈرامہ میں عثمان پیر زادہ، موسیقی میں غلام علی اور کلچرل رپورٹنگ میں شعیب احمد کو ”پرائیڈ آف پنجاب ایوارڈ“ سے نوازا گیا جو کہ مبلغ تین لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں پنجابی شاعر ویر سپاہی کو وارث شاہ ایوارڈ دیا گیا۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پنجابی زبان کی ترقی و ترویج کیلئے نمایاں خدمات پر ”پِلاک کلچرل ایوارڈ“ کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ فلم سے وابستہ جن شخصیات کو کلچرل ایوارڈ سے نوازا جائے گا اُن میں ہدایتکار الطاف حسین، حسن عسکری، داﺅد بٹ اور محمد کمال پاشا شامل ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب میں ان شخصیات کے کام پر مبنی ڈاکومنٹریز بھی دکھائی جائیں گی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے سیف اللہ سپرا اور زین مدنی کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن