سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی: گلوبل ٹائمز

بیجنگ (آئی این پی) سی پیک منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے پاکستان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کے مطابق سی پیک میگا منصو بے کے لیے اس وقت زیادہ تر رقم چین دے رہا ہے، پاکستان میں اس بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے چین پر بہت زیادہ انحصار کرنے والا بنا دے گا، اگر چینی اور غیر ملکی کمپنیاں اس منصوبے میں تعاون کریں تو اس سے ان خدشات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اقتصادی راہداری کوئی دو طرفہ منصوبہ نہیں بلکہ کھلا منصوبہ ہے، چین نے اس بات پر بارہا مر تبہ زور دیا ہے، کہ وہ اس منصوبے میں شمولیت کے لئے مزید ممالک کو دعوت دیتا ہے اور خیرمقدم کرتا ہے۔ سی پیک کے تحت چین اور قطر نے کراچی میں پورٹ قاسم میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم پلانٹ کی مشترکہ طور پر تعمیر کی ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ سی پیک جو کہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ و روڈ منصوبے کا قومی منصوبہ ہے، کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان باہمی رابطے میں اضافہ کرنا اور مشترکہ ترقی کے فروغ دینا ہے، چین پاکستان کو برسوں کے سیاسی عدم استحکام سے نکلنے کی کوشش کے پیش نظر اس کے اشد ضروری بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لیے بجلی گھروں، سڑکوں اور ریل روڈ کی تعمیر کے لیے 62 بلین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کرے گا۔
گلوبل ٹائمز

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...