بھارتی اشتعال انگیزیاں: آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات میں تحمل پر اتفاق بہتر تعلیم کے لئے سب کچھ کریں گے: قمر باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال زیر غور آئی اور اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاکستان تحمل کا مظاہرہ کرے گا کیونکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر میں فوج کی طرف سے سکیورٹی اور ترقیاتی کاموں میں معاونت کی تعریف کی۔ دریں اثناءجنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے اور ہم ملک کی تعلیم کی بہتری کے لئے سب کچھ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی پبلک اسکولز و کالجز سسٹم کے فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا کو ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبا کو ایوارڈز دیئے جب کہ طلبا، والدین اور اساتذہ کو بہترین نتائج پر مبارکباد بھی دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے اور ان کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے ہم ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے سب کچھ کریں گے۔
اتفاق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...