تبوک (اے پی پی) سعودی عرب میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 32افراد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب ذرائع ابلاغ نے ہلال احمر کے ترجمان کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ الواجہ کے علاقے میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 32 افراد زخمی ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ بس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے 43 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔