اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت دانیال عزیز کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، دانیال عزیز عملے کی منت سماجت کرتے رہے، 5منٹ کیلئے اندر جانے دیں صحافی دیکھ رہے ہیں، عزت کا معاملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگی رہنما عدالت آئے تو سکیورٹی عملے نے ان کو داخلے سے روک دیا اور اندر جانے کی اجازت نہ دی، اس موقع پر وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز نے سکیورٹی عملے کی منت سماجت شروع کر دی اور سکیورٹی عملے سے کہا کہ ان کو صرف 5منٹ کے لئے اندر جانے دیا جائے، صحافی برادری دیکھ رہی ہے ان کی عزت کا سوال ہے، دانیال عزیز کی منت سماجت پر ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی نے دانیال عزیز کو 5منٹ کے لئے صرف اپنے کمرے تک جانے کی اجازت دی تاہم ان کو کمرہ عدالت تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سکیورٹی عملے نے دانیال عزیز کو احتساب عدالت داخلے سے روک دیا‘ منت سماجت بھی کام نہ آئی
Feb 24, 2018