حمید الدین سیالوی کی طبیعت پھر ناساز، رات گئے سنبھل گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) نجی ہسپتال میں داخل پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی تاہم رات گئے سنبھل گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر حمیدالدین سیالوی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر سے ناساز ہو گئی اورڈاکٹرز نے پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیر حمیدالدین سیالوی کو بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ملاقات پر پابندی عائد کر دی تاہم رات گئے انکی طبیعت سنبھل گئی۔
سیالوی / طبیعت

ای پیپر دی نیشن