راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وارث خان کے علاقے بھابڑہ بازار میں موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیکج اور بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ بتائی گئی آگ سے پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا جس سے گھروں میں مکینوں کیلئے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ریسکیو1122 اور فائربریگیڈ جائے وقوعہ پہنچ گئی آگ پر قابو پا لیا گیاجائے وقوعہ پر شہریوں نے بتایا کہ اس پورے علاقے میں موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں رنگ کرنے کا کارخانے لگے ہوئے ہیں جن سے اس آبادی میں ہر وقت آتشزدگی کا خطرہ رہتا ہے لیکن بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کے رہائشیوں کی زندگیوں سے کوئی دلچسپی نہیں ۔