لاہور (کلچرل رپورٹر) فوک سٹوڈیو پنجاب کے سلسلہ میں ساہیوال آرٹس کونسل کی جانب سے نیلی بار کلچرل شو آج دوپہر دوبجے اوپن ائرتھیٹر میں ہو گا جس میں نیلی بار ثقافت کے مختلف رنگ میں پیش کئے جائیں گے۔ شو میں نیلی بار ساہیوال ثقافت کا تعارف ریاض خان کروائیں گے۔ عارفانہ کلام محمدعلی (تونبہ نواز) کلام فرید پر صوفیانہ رقص عدن و ہمنوا بانسری عبدالرحمن بابر جھومری لوک موسیقی سکندر لوہار ڈنڈیا ڈانس عبدالجبار و ہمنوا لوک گیت اسرار طوطی و محسن طوطی ہیر گائیکی سدرہ اشتیاق لوک گیت شازیہ ماروی و نوید خان اور اہلیان لاہور کے ذوق کے پیش نظر عالمی شہرت یافتہ قوال شیر میاںداد خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔