بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی شرمناک ہو گی : سہیل خان

Feb 24, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم اینڈ ٹیلیویژن پروڈیوسرز کونسل بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر دو سال کیلئے بین لگانے کا سوچ رہے ہیں جبکہ پاکستان بھارت فلموں کی نمائش ہو رہی ہے جس سے بھارت کروڑوں روپے کما رہا ہے۔ یہ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی لگائی تو یہ شرمناک فعل ہو گا۔

مزیدخبریں