پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریامیں جاری ونٹر اولمپکس میںمیڈلز ٹیبل پر ناروے کی حکمرانی برقرار ہے۔ ناروے13سونے ‘14چاندی اور 10کانسی کے تمغے جیت کر پہلے نمبرہے ۔ جرمنی سونے کے 13 ‘چاندی کے 7 اور کانسی کے6 تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ کینیڈا سونے کے دس ‘چاندی کے آٹھ اور کانسی کے نو تمغے جیت کر تیسرے نمبر پرہے۔ امریکہ سونے کے8 ‘چاندی کے 7 اور کانسی کے 6تمغے جیت کر چوتھے نمبر پر آگیا ۔ہالینڈ سونے کے آٹھ ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے چار تمغے جیت کر پانچویں نمبر پر ہے ۔ سویڈن سونے کے چھ ‘چاندی کے پانچ تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ فرانس سونے کے پانچ ‘چاندی کے چار اور کانسی کے چھ تمغے جیت کر ساتویں نمبر ہے۔ آسٹریا سونے کے پانچ ‘چاندی کے دو ‘کانسی کے چھ ‘جنوبی کوریا سونے کے چار‘چاندی کے چار اور کانسی کے چار‘سوئٹزر لینڈ سونے کے تین ‘چاندی کے چھ ‘کانسی کے چار ‘جاپان سونے کے تین ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین ‘اٹلی نے سونے کے تین ‘چاندی کے دو اور کانسی کے پانچ ‘اٹلی سونے کے تین ‘چاندی کے دو اور کانسی کے پانچ‘بیلا روس نے سونے کے دو ‘چاندی کا ایک ‘چین نے سونے کاایک ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے دو ‘روس کی نیوٹرل ٹیم نے سونے کاایک ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے آٹھ ‘چیک ریپبلک نے سونے کا ایک‘چاندی کے دو اور کانسی کے تین ‘سلواکیہ نے سونے کا ایک ‘چاندی کے دو ‘برطانیہ نے سونے کا ایک ‘کانسی کے تین ‘پولینڈ نے سونے کا ایک‘کانسی کاایک‘ہنگری نے سونے کا ایک‘یوکرین نے سونے کا ایک تمغہ جیت رکھا ہے۔آسٹریلیا نے چاندی کے دو اور کانسی کا ایک‘سلو وینیا نے چاندی کا ایک ‘فن لینڈ نے کانسی کے چار ‘نیوزی لینڈ نے کانسی کے دو ‘سپین نے کانسی کے دو‘قازقستان نے کانسی کا ایک ‘لٹویا نے کانسی کاایک اور لیچن سٹین نے کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا ہے۔