لاہور(سپورٹس رپورٹر) رائل پام کپل گالف چیمپئن شپ 2018ء احسن نقوی اور ان کی بیگم نے جیت لی۔ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہونے والے نائن ہولز چیمپئن شپ میں 26 جوڑوں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔ مسٹر اینڈ مسز احسن نقوی نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 26 نیٹ سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مسٹر اینڈ مسز خالد خان 27 نیٹ سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر نمایاں جوڑوں میں مسٹر اینڈ مسز ناصر محمود اور مسٹر اینڈ مسز منصور ضیغم رہے۔