لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کا آغاز خوش آئند ہے جس کے پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ایونٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔ پچھلے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا تھا ، اس بار لاہور میں سیمی فائنلز اور فائنل کراچی میں ہورہا ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔