معاوضہ معاملات‘ویسٹ انڈیز کا دورئہ پاکستان خطرات سے دوچار

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مارچ میں لاہور میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہونا ہیں تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے ابھی تک سیریز کی حتمی تصدیق نہیں کی ہے اور معاملہ ففٹی ففٹی دکھائی دیتا ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے نصف درجن میٹنگزکے باوجود ابھی تک تین میچوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔یہ سیریز ایسے وقت ہوگی جب ویسٹ انڈین بورڈ کو اس سے چند دن پہلے زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالی فائر میں بھی شرکت کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے۔ اگر یہ سیریز منسوخ ہوتی ہے تو اگست میں امریکہ میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائے گا کیوں کہ امریکہ میں ہونے والے سات ٹی20 میچوں کا میزبان ویسٹ انڈین بورڈ ہے۔پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے اس تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچ ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کرانے کی تجویز ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچوں سے بھی اپنا شیئر مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی سیریز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہوگا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...