وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم جلد کلچر اور فلم پالیسی کا اعلان کریں گے،یہ کام 8 ماہ پہلے شروع ہو چکا ہے جس میں فلم انڈسٹری اور کلچر کو بہتربنانے پر زور دیا جا رہا ہے، پچھلے 35 سال سے درپیش مشکلات کے باعث فلم انڈسٹری جس بحران سے گزری ہے اس کو فنکاروں کی معاونت کے ساتھ کس طرح بہتر بنایا جائے فنکاروں سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا کہ بہتری کس طرح لائی جائے۔ ہفتہ کویہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نیشنل آرٹسٹ کنونشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے کہ پاکستان کے طول و عرض سے فنکار یہاں آئے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فنکاروں کی رائے کو ہم نے پالیسی کا حصہ بنانانے کیلئے ان کو یہاں بلایا ہے۔ دو دن کے اس کنونشن میں فنکار اپنی رائے اور تجاویز دیں گے۔ پوری دنیا میں فنکاروں کی عزت افزائی کی جاتی ہے تاکہ ان کے فن کو تقویت ملے ۔ وزیر اعظم پاکستان بھی کلچر اور فلم پالیسی کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام 8 ماہ پہلے شروع ہو چکا ہے اس میں فلم انڈسٹری اور کلچر کو بہتر ناننے پر زور دیا جا رہا ہے۔ پچھلے 35 سال سے درپیش مشکلات کے باعث فلم انڈسٹری جس بحران سے گزری ہے اس کو فنکاروں کی معاونت کے ساتھ کس طرح بہتر بنایا جائے فنکاروں سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا کہ بہتری کس طرح لائی جائے۔ دنیا بھر میں فنکاروں کی ریٹائرمنٹ پر پورا بندوبست کیاجاتا ہے۔
وزیر اعظم جلد کلچر اورفلم پالیسی کااعلان کریں گے،یہ کام 8 ماہ پہلے شروع ہو چکا ہے:مریم اورنگزیب
Feb 24, 2018 | 12:39