وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ‘باشعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے‘نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔ وہ گزشتہ روز یہاں پنجاب کے مختلف اضلاع سے منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے ،جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی ،ان کا کہناتھا کہ باشعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے ،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دھرنادینے والوں نے ملک وقوم کاقیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ہیں۔ خادم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔