راولپنڈی:ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، 3 زخمی

کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول سے 1200کلومیٹر کے فاصلے پر نکیال سیکٹر کے گائوں تھرٹی نڑ کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے محمد فاروق نامی شہری شہید ہوگیا جبکہ 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو نکیال منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن