شارع فیصل کراچی میں نوجوان کی کھلے عام فائرنگ,وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کا نوٹس

نشے میں دھت نوجوان کی شہر کی اہم ترین شاہراہ پر کھلے عام فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔کراچی کے ایک نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک شخص شہر کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر کھڑے ہوکر پہلے اپنا نام عدنان پاشا بتاتا ہے اور انتظامیہ کو چیلنج کرتے ہوئے فائرنگ کرتا ہے، فائرنگ کے دوران اس کا کہنا ہے کہ کس میں ہمت ہے کہ اسے پکڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان رینٹ اے کار کے پیشے سے منسلک ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کراچی شرقی کو ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے بھی متعلقہ پولیس افسران کو شہری کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن