قلم سے عوام پر رائے مسلط کرنا آمریت ، حکومت چلانا عوام پر چھوڑ کر منصف اپنا کام عزت سے کریں، مریم نواز

 سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاست سے روکنے کےلئے کروڑوں ووٹرز کو بھی نا اہل کرنا ہو گا،ہتھیار یا قلم کی طاقت سے عوام پر رائے مسلط کرنا بھی آمریت ہے جو کچھ ہورہا ہے ایسا بدترین آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوا،عقل مندوں کو سمجھا دو نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں انھیں کسی صدارت یا مہر کی ضرورت نہیں ،منصف خود کو بحال کرانے کےلئے عوام کی عدالت میں جائے تو ٹھیک نواز شریف جائے تو غلط ہے ،یہ کیسا انصاف ہے ،احتساب کرو استحصال نہیں ،منصف بنو مدعی نہ بنو،حکمران نہ بنو،عزت سے اپنا کام کرو،مقدس اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹو،یہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے ،اتنی خطرناک لڑائیاں نہ لڑو۔سرگودھا میں مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج سرگودھا کے عوام نے جس طرح عزت بخشی میں کبھی نہیں بھولوں گی۔میں سرپرسجائے تاج کوسرگودھا کے ادارے کیلئے خیرات کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج نوازشریف کانہیں پاکستان کامقدمہ لیکرآئی ہوں۔مسلم لیگ ن عوام کی جماعت کوسینیٹ کے الیکشن سے اٹھاکرباہرپھینک دیا۔کبھی دیکھا کہ کسی پوری جماعت کوالیکشن سے اٹھاکرباہرپھینک دیاگیاہو۔وہ جماعت جس کے کروڑوں ووٹرزہیں۔بڑی جماعت ہے۔جبکہ شیرکا نشان بھی چھین لیاگیا۔شیرکے نشان کے ساتھ جومذاق کیاگیایہ نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کیاگیاہے۔ یہ نوازشریف کے چاہنے والوں کی پرچیوں پرڈاکہ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بندوق یا قلم کے ذریعے اپنی رائے مسلط کرنا آمریت ہے۔وہ یہیں نہیں رکے انہوں نے پہلے وزارت عظمی چھینی ،جس کوعوام نے وزیراعظم منتخب کیااس کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہل کیا۔اب پارٹی صدارت بھی چھین لی۔ان کوعقلمندوں کوسمجھا کہ جن دلوں میں نوازشریف کی محبت ہے ان کوکوئی نہیں نکال سکتا۔کوئی جاکے ان کوبتاو یہاں آکردیکھیں نوازشریف کوکسی صدارت کی ضرورت نہیں ہے۔انشا اللہ ن لیگ نے ہی جیتنا ہے۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ ان عقلمندوں کوسمجھا دو کہ نوازشریف صدارت یا وزارت عظمی کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ کے کرم اور عوام کی محبت سے بنا ہے۔جب انہوں نے نوازشریف کوصدارت سے ہٹایا توایک اور نعرہ سنا کہ ”میں بھی نوازشریف ہوں“،۔نوازشریف کودلوں سے نکالنے کیلئے اور سیاست سے روکنے کےلئے نوازشریف کے کروڑوں ووٹرزکوبھی نااہل کرناپڑے گا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیاعوام نااہلی کومانتے ہو؟نشان چھین لینے مانتے ہو؟ بیٹے سے تنخواہ لینے کومانتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ جس نے عوام کاپیسا کھایاہو؟ عوام کے پیسے میں خردبرد کی ہو کیا خیبرسے کراچی تک اس طرح لوگ نکلتے ہیں؟ جس طرح عوام نے نواشریف کامقدمہ لڑااس سے لگتا ہے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔انھوں نے کہا کہ روز ایک نیافیصلہ آتا ہے کہ نوازشریف ،بیٹی ،بیٹوں اور والد کے اثاثے ہیں۔ہم سوال کرتے ہیں ہمیں اثاثے نہیں کرپشن ہے تودکھاو اانہوں نے کہاکہ میاں صاحب آج ضرور ٹی وی دیکھ رہے ہوں گے۔کیونکہ وہ آج لاہورمیں ہیں۔میاں صاحب دیکھ لیں سرگودھا کے عوام آئی لویو کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقدمہ چلا توبیٹی کوتحفے کیوں دیے جبکہ نکالا توبیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی؟ واہ کیسا انصاف ہے ؟منصفوں شاباش کیسا انصاف کیاہے؟اب پارٹی صدارت سے نکالا توکہتے ہیں کہ نوازشریف عوامی عدالت سے فیصلے کیوں لے رہا ہے؟ جب مشرف صدرتھا تومشرف نے ججز کوباہرنکال کیا،چیف جسٹس کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹا۔بچوں کادودھ بند کردیاگیا۔منصف تب عوام کی عدالت میں آئے۔اگرمنصف اپنی بحالی کروانے کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں توٹھیک نوازشریف جائیں توغلط؟ نوازشریف منصفوں کی بحالی کیلئے تحریک چلائیں تووہ ٹھیک جبکہ اپنے ووٹرز کی عزت کی بحالی کی تحریک چلائیں تووہ غلط ہے۔واہ! مریم نوازنے کہاکہ اگرعوام قانون کے رکھوالوں کے لیے باہرنکلے توٹھیک اگراپنے عوام کے رکھوالے کیلئے باہرنکلے توتوہین عدالت ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزم کومعلوم ہوجائے کہ مقدمہ سننے والا جج بغض رکھتا ہے انصاف نہیں کرسکتا پوری دنیا میں ہے کہ وہ جج خود ہٹ جائے۔لیکن یہاں پانچ ججز کاہروقت اسکواڈ تیاررہتا ہے۔سپریم کورٹ کے 17ججز میں 7ججز صرف نوازشریف کے مقدمات سن رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواشریف کا احتساب کریں استحصال نہیں، حساب لیں لیکن انتقام نہیں اور مدعی بننے کے بجائے منصف بنیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ اللہ کے بعد عوام اور عوامی نمائندے حاکم ہیں اور آئین پاکستان یہ نہیں کہتا کہ منصف حاکم ہیں، لہذا سب اپنا اپنا کام کریں اور حکومت چلانا عوام اور عوامی نمائندوں پر چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ منصف اپنا کام عزت سے کریں اور یہ قوم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہے اور اس قوم کو اپنے مقدس اداروں کو سیاسی لڑائی میں مت گھسیٹیں اور یہ نقصان عدل اور پاکستان کا نقصان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے پر اپنی رائے مسلط کرنے کا آمریت ہے اتنی خطرناک لڑائیاں مت لڑو۔انہوں نے کہاکہ نیب کورٹ میں دیکھا کہ جو گواہ لیکرآئے ان کاکیاحال ہوا؟ نیب ان کوہمارے خلاف تیارکرکے لایا تھالیکن سچ سامنے آنا تھا اللہ کا کرنا ہواکہ گوا ہمارے حق میں گواہی دے کرچلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور (ن) لیگ کی طاقت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا اور اب لاڈلہ بھی کہنے پر مجبور ہوگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یہ کیا فیصلہ دیا ہے۔اس موقع پر مریم نوازکو ملنے والا سونےکاتاج انہوں نے سرگودھامیں قائم یتیم بچوں کےادارے کو دینے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن