پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیاگیا ہے ، احتجاجی مراسلے میں ایل اوسی پربھارت کی جانب سے فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہید،3زخمی ہوگئے تھے، بھارت رواں برس 370 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے ، بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میںرواں سال اب تک 16 شہری شہید اور 66 زخمی ہو چکے ہیں ۔
پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج , ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کی دفترخارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ حوالے
Feb 24, 2018 | 19:45