دہلی(نوائے وقت رپورٹ)بھارت کے شہر بینگلور میں ’ایئر انڈیا شو‘ کے دوران ’آگ بھڑکنے‘ سے پارکنگ میں کھڑی شائقین کی 3 سو گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق بینگلور میں یِلہانکا ایئربیس پر فضائی شو جاری تھا کہ اس دوران پارکنگ میں موجود شائقین کی ہزاروں گاڑیوں میں سے 300 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔آگ بھڑکنے کیوجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم تقریباً 10 فائربریگیڈ گاڑیوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔