گجرات (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ دونوں نیوکلیئرا سٹیٹس ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار غلام احمد بلور نے گجرات میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ آج کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ماحول میں کافی تلخیاں ہیں اور بھارت پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دیتا ہے لیکن میرے خیال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہوگی کیونکہ دونوں ممالک نیوکلیئر طاقت ہیں۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ یہ نواز شریف سے ڈیل عمران خان کے اختیار میں نہیں۔ یہ بات پوری قوم اچھی طرح جانتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب اے این پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے اور حکومت اپنی پالیسیوں میں ناکام ہوگئی ہے۔
پاکستان، بھارت نیو کلیئر پاور،جنگ نہیں ہوگی: غلام احمد بلور
Feb 24, 2019