دبئی(صباح نیوز) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے وہ پاکستان ضرور جائیں گے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ نہیں لگائیں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں مجھے ایسی بیماری ہوگئی کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ ہماری پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ ری آرگنائز ہورہی ہے، ہدایت خیشگی اب پارٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہماری دلچسپی زرداری اور نوازشریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے، انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا، اب پاکستان میں تیسری سیاسی قوت آچکی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔پاکستان واپسی کے سوال پر کہا کیسے ہوسکتا ہے پاکستان نہ جائوں، پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جائوں گا، میری نظر میں اس وقت پاکستان میں سیاسی ماحول اچھا ہے اور میرے جانے کو سپورٹ کرتا ہے۔
بیوقوفوں کی طرح پاکستان میں چھلانگ نہیں لگاؤں گا: مشرف
Feb 24, 2019