کراچی (صباح نیوز)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکائونٹ سے بزنس مین گلزار احمد کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی ہے اور نیب کی سفارش پر گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق گلزار احمد کی دبئی سے واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیب نے دو روز قبل آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں کئی قراردادیں منظور کی گئیں ترجمان عاجز دھامرا کے مطابق قرار داد میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی گئی گیس، بجلی، پٹرول پر اضافی ٹیکس اور مہنگائی کی بھی مذمت کی گئی احتساب کے نام پر پی پی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا گھر پر چھاپے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا شہباز شریف کو ضمانت ملی تو نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا یہ سب جانچ پڑتال کے نام پر کیا گیا یہ جانچ پڑتال گرفتاری سے قبل بھی ہو سکتی تھی وفاقی وزراء اور خود وزیراعظم انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں علیم خان پر ثابت ہوا کہ انہوں نے غلط کام کئے پی پی عوام کے ووٹوں سے آئی اب عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ہمارا احتجاج کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے آج وزیراعلیٰ ہاوس میں سندھ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں احتجاج کا شیڈول طے کیا جائے گا۔
سراج درانی کی بیٹی کے اکائونٹس سے کروڑوں کی منتقلی‘ بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ جاری
Feb 24, 2019