بھارت میں پاکستان دشمنی، کراچی بیکری پر حملہ، دھمکیوں پرنام چھپا دیا

Feb 24, 2019

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی انتہا پسند ی شدت اختیا ر کر چکی ہے جس کی زد میں اب کراچی بیکری بھی آگئی ۔بھارت کے علاقے اندرانگر بنگلور میں موجود کراچی بیکری کے نام سے ایک بیکری ہے جس کا نام بدلنے یا سائن بورڈ ہٹا کر پہچان چھپانے کی دھمکیاں دی گئیں ۔ بھارتی پولیس کے مطابق بیکری کے باہر احتجاج اور ہنگامے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔بیکری کے منیجر نے کہا پلوامہ واقعہ کے بعد کئی بار بیکری کے باہر مظاہرے کیے گئے اور زور دیا گیا کہ اس بیکری کا نام تبدیل کیا جائے جس پر بیکری انتظامیہ نے نام بدلنے سے صاف انکار کردیا تاہم مجبور ہوکر فی الحال لفظ کراچی کو چھپا دیا گیا ۔

مزیدخبریں