لاہور (نیوزرپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر سے کیمرہ ٹکرا گیا، چوٹ لگنے کے باعث مریم کچھ دیر تک سر پکڑی رہیں۔ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کی عیادت کے لیے لاہور کے جناح ہسپتال پہنچیں۔ ہسپتال میں دھکم پیل کے دوران مریم نواز کے سر سے ایک صحافی کا کیمرہ ٹکرا گیا۔ کیمرہ لگنے کے بعد مریم نواز ہسپتال کی راہداری میں سر پر ہاتھ رکھ کر چلتی رہیں۔