شوبازیاں نہیں کام کروں گا‘ ماضی میں تقرریں ہوتی رہیں‘ حالات نہ بدلے: عثمان بزدار

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غا زی خان میں عوام کی فلاح و بہبود کے کروڑوں روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور عوام کیلئے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے منصوبے نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے گائنی وارڈ اور ایمرجنسی بلاک کی تزئین و آرائش کے منصوبے کمال پارک، سٹی پارک تونسہ شریف کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے گجری تھوخ تا بان سن فیز II پختہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ 8.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر تقریباً112 ملین روپے لاگت آئے گی۔ قبل ازیں عثمان بزدار نے غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں شجرکاری مہم کے تحت اشوک کا پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث جنوبی پنجاب ترقی سے محروم رہا اور اس علاقے کے عوام کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع پسماندہ رہے۔ میں ڈیرہ غازی خان میں بسنے والے لوگوں کا وکیل ہوں اور لاہور میں بیٹھ کر آپ کی نمائندگی کا حق ادا کر رہا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی ترقی و خوشحالی عزیز ہے۔اسی طرح ہم پورے پنجاب کی ترقی کو مقدم سمجھتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی نمائندگی خود کررہا ہوں اور محروم معیشت لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرکے دکھاؤں گا۔ ڈیرہ غازی خان کچھ عرصے میں پنجاب کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ڈویژن ہوگا۔شو بازیاں نہیں کروں گا، کام کرکے دکھاؤں گا۔ میں اپنے علاقے کی محرومیوں کی تکلیف کو محسوس کر سکتا ہوں۔ ہیلتھ کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان کو ماڈل ڈسٹرکٹ ڈکلیئر کر دیا ہے۔ پہلے دورے میں ڈیرہ غازی خان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا،مزید ترقی بھی لائیں گے۔ ماضی میں تقریریں ہوتی رہیں، دورے کئے گئے لیکن حالات نہ بدلے۔ عوام کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لائیں گے۔ بہت سے کام ہو رہے ہیں، وقت لگے گا لیکن خوشگوار تبدیلی ضرور آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان دو رویہ روڈ اگلے ماہ تک مکمل ہوگی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لا کر تبدیلی لائے گی اور ماضی میں جو کچھ ہوتا تھا اس کو بدل دیا ہے۔ اب پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا۔ انہوں نے تقریب میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسئلے میرے مسئلے ہیں اور میں آپ کے مسائل حل کروں گا۔ باتیں کم اور کام زیادہ ہو گا۔ عمران خان کے خوشحال پاکستان کو عملی تعبیر دیں گے۔ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان رینج کا فضائی دورہ کیا وزیراعلیٰ نے سمال ڈیم بنانے کیلئے لونی درہ کا دورہ کیا وزیراعلیٰ نے ٹورازم سائٹ بنانے کیلئے مبارکی ٹاپ کا بھی فضائی جائزہ لیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہ سلیمان خوبصورت اور تخیر آمیز مناظر غیر ملکی سیاحوں کی مبہوت کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...