نیویارک (این این آئی)91 ویں آسکر ایوارڈز میلے کی تقریب 24 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹر سینٹر میں ہوگی۔اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اگرچہ کئی کارنامے پہلے بار ہونے جا رہے ہیں، تاہم اس تقریب کا سب سے اہم کارنامہ یہ ہوگا کہ 30 سال بعد اس خوبصورت تقریب کا کوئی ایک میزبان نہیں ہوگا۔ اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کو ایک یا 2 افراد نہیں بلکہ متعدد افراد کریں گے اور ممکنہ طور پر میزبانوں کی تعداد 2 درجن سے زائد ہو سکتی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کسی ایک میزبان کے بغیر ہو رہی ہو، اس سے قبل 1989 میں بھی آسکر کی تقریب متعدد افراد نے کی تھی۔آسکر ایوارڈز کے لیے انتظامیہ نے گزشتہ ماہ 23 جنوری کو نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔91 ویں آسکر ایوارڈز کیلئے سب سے زیادہ نامزدگیاں امریکہ اور میکسیکو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی نیٹ فلیکش کی فلم’روما‘ اور ہولی وڈ ڈرامہ فلم ’دی فیورٹ‘ کو ملیں۔
91 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب آج، میزبانوں کی تعداد 2 درجن سے زائد ہونے کا امکان
Feb 24, 2019