کشیدگی بڑی تو پاکستان فوج مغرب سے مشرقی سرحد پر لے آئیگا، سفارتی ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارت کی جنگی جنون اور دھمکی آمیز روپے پر واضح اعلان کیا ہے سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجود ہیں صورتحال کشیدہ ہوئی تو پاکستان اپنی فوجیں، اثاثے مغربی سرحد سے ہٹا کر مشرقی سرحد پر لگا دے گا پاکستان خوف کی فضا پیدا نہیں کرتا چاہتا موجودہ حالات میں کرتار پور جیسے اقدامات بھی خطرے میں ہیں جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں دوست ممالک پاکستان کے ساتھ ہیں گزشتہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے پر بھی بھارت سے شواہد مانگے تھے جو نہیں دیئے گئے بھارت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے جبارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجود ہیں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی ابھی تک بھارت میں موجود ہیں دوست ممالک کی اخلاقی اور سیاسی حمایت درکار ہے جو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن