لاہور (نمائندہ سپورٹس) کراچی سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے دو روزہ سائوتھ کپ کراچی جونیئر اینڈ یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے بدھ جمعرات 28- 27 فروری2019 کو سہ پہر3بجے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گرائونڈ میں منعقد ہونگے، سیکریٹری سائوتھ عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس چیمپیئن شپ میں کراچی کے تمام اضلاع کے جونیئر کلاس کی6 0 - 57- 54- 52- 50 - 48 -46-44کلو گرام کے جبکہ یوتھ کلاس میں لائٹ فلائی تا سپر ہیوی کے باکسرز حصہ لینگے ۔جن کے لئے وزن و ڈراز منگل26فروری کو سہہ پہر3بجے تا شام 5بجے مسلم آزادباکسنگ کلب ککری گرائونڈ میں منعقد ہونگے، وائٹنگ کمیٹی عبدالرشید بلوچ، فدا حسین اور نواب علی پر مشتمل ہوگی، اس چیمپیئن شپ سے کراچی باکسنگ ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو سندھ باکسنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔
سائوتھ کپ کراچی جونیئر، یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ27فروری کو ہوگی
Feb 24, 2019