اے بی ڈویلیئرز کی کمر میں جھٹکا

Feb 24, 2019

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے سترہویں اوور میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے رن لیتے ہوئے ڈائیو کیا تو وہ تکلیف میں وہیں لیٹ گئے۔ان کے ردعمل سے بظاہر ایسا لگا جیسے ان کی کمر میں جھٹکا آگیا ہو، بہرحال فزیو کی جانب سے فرسٹ ایڈ کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنی بیٹنگ کو جاری کردیا ہے۔واضح رہے کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کے محمد حفیظ انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز ہی کے برینڈن ٹیلر بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں