عسکری بینک کی ایم سی آئی کے اشتراک سے شجرکاری مہم

لاہور (پ ر) سماجی طور پر ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناتے عسکری بینک ہمیشہ ماحولیاتی ترقی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں اقدامات اٹھاتا ہے۔ پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے وزیر اعظم کے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ پروگرام کے تناظر میں، عسکری بینک نے ایم سی آئی کے اشتراک سے لیک ویو پارک ، اسلام آباد کے مقام پر 3000 پودوں کی شجرکاری مہم کا اہتمام کیا، جن میں پائن، املتاس ، سکھ چین ، کچنار ، جیکرینڈا اور سلور اوک کے پانچ پانچ سو پودے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز اور صدر و چیف ایگزیکٹیو ، عسکری بینک عابد ستار اور عسکری بینک اور ایم سی آئی (میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ) کے دیگر اعلیٰ حکام نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی ۔ صدر عسکری بینک عابد ستار نے اس موقع پر کہا ،ــ’’جنگلات کی کٹائی اورماحول پر اس کے اثرات ہماری قوم کے لیے ایک چیلنج ہیں۔ عسکری بینک سماجی ماحولیاتی مقاصد میں اپنی ذمہ داری کا ادراک رکھتا ہے اور ایسی سرگرمیوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔‘‘

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...