لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے معراج رسول کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور ان کے رفقائ، ساتھی اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کا سوئم آج بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ 33خیابان شجاعت فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی میں ہوگا۔