لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید ایاز ظہیر سجادہ نشین آستانہ معلیٰ محمدی شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی طرف سے جارحیت کے مذموم عزائم کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی یکجہتی دفاع پاکستان کانفرنس 24 فروری بروز اتوار دن ایک بجے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین تمام مکاتب فکر کے علما اکرام مشائخ عظام اور تمام مذاہب کے زعما خطاب کریں گے اور بھارت کے خلاف مودی سرکار کے مذموم عزائم کو بے نقاب کریں گے۔
قومی یکجہتی دفاع پاکستان کانفرنس آج لاہور پریس کلب میں ہو گی
Feb 24, 2019