بھارتی قیادت الیکشن کیلئے پاکستان دشمنی کا کارڈ کھیل رہی ہے: آمنہ مریم

Feb 24, 2019

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں بھارتی جنگی جنون قابل مذمت ہے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ پوری قوم بہادر اور شہادت کے بے مثال جذبے سے سرشار مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارتی قیادت الیکشن میں کامیابی کے لئے پاکستان دشمنی کا کارڈ کھیل رہی ہے۔ اسے کسی اور معاملہ پر سیاست کرنی چاہئے جنوبی ایشیا کے غریبوں کا مستقبل تاریک کرنے کی منفی سوچ ترک کر دے۔ ہر الیکشن میں پاکستان دشمنی کا افسوسناک رجحان بھارتی سیاست سے ختم ہونا چاہئے۔ بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی کی شہادت اور کشمیریوں پر حملے قابل مذمت ہیں عالمی برادری بھارت کو مظالم سے روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔ وکلا برادری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں